۔،۔ لندن۔ چھ منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔،۔

شان پاکستان برطانیہ لندن۔ غیر ماکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندنLondon میں اچانک چھ منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے کر راکھ میں تبدیل کر دیا۔فائر بریگیڈ کی رپورٹ کے مطابق 100سے زائد فائر فائٹرز جبکہ 15فائر انجن نے موقع پر پہنچ کر تقریباََ 3 گھنٹوں کی کوشش کے بعدآگ پر قابو پا لیا ہے، رپورٹ کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ آگ سے تقریباََ 20فلیٹس متاثر ہوئے ہیں 10فلیٹس کو جزوی نقصان پہنچا ہے، دھوئیں کی وجہ سے دو افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مزید حادثہ سے بچنے کے لئے قریبی عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے