۔،۔ گوگل کو سرچ اور نیوز سے تقرباََ 5.1 بلین ڈالر ہے۔،۔

شان پاکستان امریکا۔ نیو یارک ٹائمز The New York Timesمیں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2018 میں سرچ اور نیوز سے گوگل نے 4.7 بلین Billion کمائے جبکہ تمام امریکی نیوز میڈیا کی آن لائن ایڈور ٹائزنگ سے ہونے والی آمدن 5.1 بلین ڈالر کے قریب ہے۔نیوز الائنس کے صدر اور چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ چاورن کا کہنا ہے کہ آن لائن خبریں بنانے والے صحافی خود اس آمدن کا حصہ نہیں بن پاتے۔الائنس کے مطابق ابھی اس میں گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفا بیٹ کا ڈیٹا سے ہونے والی آمدن کے اعداد و شمار شامل نہیں ہیں۔چاورن کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج سے صحافیوں کے حقوق پر مبنی جرنلزم کمی ٹیشن اینڈ پری زرویشن ایکٹ پر کام کرنے میں مدد ملے گی۔یہ ایکٹ پہلی دفعہ ڈیموکریٹ ڈیوڈ سسلین نے 2018 میں پیش کیا تھا، اس سے آن لائن پبلشرز کو آن لائن پلیٹ فارمز سے مزاکرات کرنے کا موقع ملے گا۔گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی رائے کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔گوگل اور فیس بک پر نیوز کی ڈسٹری بیوشن کو کنٹرول کرتے ہیں اور بیرونی ٹریفک کا 80 فیصد ان دو کمپنیوں کی مدد سے دیگر ویب سائٹس پر راوٹ کیا جاتا ہے۔

 

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے