۔،۔ قوم نے کپتان کوچوروں کے احتساب کامینڈیٹ دیا:سرفرازنیازی ۔،۔
چوروں کاچمڑی اوردمڑی بچاؤاتحاد نیب کومرعوب کرنے میں ناکام رہا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ قوم نے اپنے کپتان کوچوروں کے بے رحم احتساب کامینڈیٹ دیا۔چوروں کاچمڑی اوردمڑی بچاؤاتحاد نیب کومرعوب کرنے میں ناکام رہا۔اس بار بڑے چورگرفت میں آرہے ہیں،ماضی میں چھوٹی مچھلیوں کوگرفتارکیا جاتارہا۔آصف زرداری کولاہور کی شاہراہوں پر گھسیٹنے کادعویٰ کرنیوالے آج ان کی گرفتاری کاسوگ منارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اپنے انتخابی منشور کی روشنی میں قدم اٹھارہے ہیں، ملک میں تبدیلی کاسورج ضرور طلوع ہوگا۔اپنے ایک بیان میں سرفراز خان نیازی نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کمٹمنٹ اور کارکردگی عوام کیلئے اطمینان بخش ہے۔عوام نے کپتان عمران خان کوپانچ سال کیلئے حکومت کا مینڈیٹ دیا،ان کے سواکسی کوجوابدہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کاقیام اورجمہوریت کادوام ناگزیرہے۔ کرپشن میں کمی کاکریڈٹ منتخب قیادت کوجاتا ہے،روپے کی قدرمیں استحکام کے نتیجہ میں ریلیف ملنے پرعوام کی خوش دیدنی ہیں۔حکومت ضروریات زندگی کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگ پچھلی چاردہائیوں سے پس رہے تھے،عام آدمی کوجس قدرریلیف دیاجائے وہ تھوڑا ہے۔حکومت کے ٹھوس اقدامات سے امن وامان کی صورتحال میں قدرے بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تعمیروترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کیلئے بے رحم احتساب، پائیدار جمہوریت اورمضبوط معیشت کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان میں امن وآشتی اورقومی یکجہتی کاراستہ جمہوری اداروں اورقدروں سے ہوکرجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بدامنی اوربیروزگاری کے سدباب کاعزم کئے ہوئے ہے۔ وفاقی حکومت اندرونی وبیرونی تنازعات کے آبرومندانہ سدباب کیلئے مذاکرات کی حامی اورخواہاں ہے۔امید ہے بھارت کی نو منتخب قیادت پاکستان کے ساتھ خوشگوارماحول میں مذاکرات کی شروعات کرے گی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے