۔،۔چوروں کے چہروں پرسزاکاڈرنمایاں ہے:سرفرازنیازی ۔،۔
کپتان کو قرض کی طرح چوروں کیخلاف مقدمات بھی ورثہ میں ملے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ چوروں کے چہروں پرسزاکاڈرنمایاں ہے۔چوروں کی اپنے حق میں صفائی اوردوہائی انہیں احتساب سے نہیں بچاسکتی۔جوبدعنوان اس وقت زندان میں ہیں انہوں نے ایک دوسرے کیخلاف مقدمات بنائے تھے۔عمران خان کوبیرونی قرض کی طرح اسیرچوروں کیخلاف مقدمات بھی ورثہ میں ملے تاہم کپتان نے بے رحم احتساب کابیڑااٹھایا ہے تو پی ٹی آئی کی قیادت بدعنوانی کاباب بندکرکے دم لے گی۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ24ہزارارب کہاں صرف ہوئے،یہ ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔تحقیقات کیلئے مشن کے قیام کادوررس فیصلہ انتہائی مستحسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی وسائل ہڑپ کرنیوالے احتساب کوسیاسی انتقام کانام دے کرقوم کوگمراہ نہیں کرسکتے۔مریم نوازشریف کے اندازگفتگو سے ان کی تعلیم وتربیت جھلکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان زندگی بھر بینظیر بھٹواورآصف علی زرداری کی عزت اچھالتا رہا آج یہ لوگ پیپلزپارٹی کی قیادت کے حق میں قصیدے پڑھ رہے ہیں۔پاکستان میں ہارس ٹریڈنگ،عدلیہ پرحملے،قلم کی قیمت لگانے اورمخالفین کامیڈیاٹرائل کرنے سمیت ہرقسم کی سیاسی برائیوں کابانی شریف خاندان ہے۔انہوں نے کہا کہ جوچاردہائیوں تک ایک دوسرے کوچور،غداراورسکیورٹی رسک کہا کرتے تھے وزیراعظم عمران خان ٹھوس شواہد کی بنیادپران دونوں خاندانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لے آئے۔اگراس بار بھی پاکستان میں بے رحم احتساب نہ ہواتوجمہوریت کاجنازہ اٹھ جائے گا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے