۔،۔ 24سالہ باپ نے 2 سالہ کم سن بیٹی کو پیٹھ پر سوار کر کے دریا عبور کرنے کی کوشش میں سب کچھ کھو دیا۔،۔

شان پاکستان میکسیکو۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے جب یہ تصویر دکھائی تو سب کے دل دہل گئے۔باپ نے بیٹی کو بچانے کے لیے اپنی ٹی شرٹ کے اندر چھپالیا تھا تاکہ بیٹی پانی کے تھپیڑوں سے محفوظ رہے اور بیٹی بھی اپنی آخری سانسوں تک باپ کی پیٹھ پر سوار رہی اور اسی حالت میں دونوں کے دریا میں بہہ جانے سے موت واقع ہوگئی۔خوش قسمتی سے بچی کی 21 سالہ ماں کو دریا میں ایک اونچی چٹان میسر آگئی جس پر اس نے پناہ لیکر اپنی جان بچائی تاہم باپ بیٹی اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔ اسی دریا سے دو مزید کم سن بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی سخت پالیسیوں کے باعث میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے اچھے مستقبل کے متلاشی تارکین وطن کے محافظوں کے ہاتھوں گرفتار ہوجاتے ہیں یا پھر سمندر کی لہروں کی نذر ہوجاتے ہیں اور ایسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے