۔،۔ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو گولیوں سے بھون ڈالا۔،۔

شان پاکستان مقبوضہ کشمیر۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر جس کو جنت نظیر وادی کہا جاتا ہے وہاں پر قابض بھارتی فوج خون کی ہولی کھیلتی نظر آتی ہے۔ کشمیر کے ضلع پلوامہ Pulwamaکے ایک علاقہ میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کی ناقہ بندی کر کے گھر گھر کی تلاشی لی جس کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو موقع پر شہید کر دیا۔سرچ آپریشن کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور نوجوان کی شہادت پر علاقہ مکین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فوج کیخلاف اور جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔جنونی بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جس سے خواتین اور بزرگ سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کی شہادت کو ’ دو طرفہ مقابلہ‘ قرار دیا تاہم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سیکیورٹی فورسز دوطرفہ مقابلے کے شواہد پیش نا کر سکی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے