۔،۔ کان کنی کے بے تاج بادشاہ کرسٹو فر کلائین ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک۔،۔

شان پاکستان امریکا بہامس۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بہاماس Bahamas کے جزائر فلوریڈا Florida جانے والا مسافر بردار ہیلی کاپٹر نا معلوم وجوعات کی بنا پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے جن میں امریکی ارب پتی کان کنی کی صنعت سے وابستہ کرسٹو فر کلائینChristopher Cline بھی شامل ہے۔کیریبیئن ریاست باہماس کی رائل پولیس فورس کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر پرواز کے تھوڑی دیر بعد لاپتہ ہو گیا تھا، تلاش کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ پرواز کے مقام سے چند کلومیٹر دور مل گیا، ملبے سے 7 لاشیں ملیں جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے تاحال حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم امریکی ریاست ورجینیا کے گورنر کے مطابق ہلاک شدگان میں کان کنی کی صنعت سے وابستہ ارب پتی امریکی بزنس مین کرسٹوفر کلائین بھی شامل ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے