۔،۔ امریکی قوم دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور قوم بن گئی ہے۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ Donald Trumpنے امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے امریکا کو استحکام کی حد تک پہنچا دیا گیا ہے، ان کا فرمانا تھا کہ آج امریکا پہلے کے مقابلہ میں سب سے زیادہ طاقت ور قوم بن گئی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی امریکا کے نعرے نے ہمیں بخشی ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر لنکن میموریل کی سیڑھیوں پر بُلٹ پروف شیشے کے پیچھے کھڑے ہو کر اپنے خطاب میں کیا، اس تقریب میں ایف-35 طیاروں سے سمیت جدید امریکی طیاروں نے بھی فلائنگ مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ملکی معاشی میں انقلابی تبدیلیاں لائے ہیں، پہلے سب امریکا سے فائدہ اُٹھاتے تھے اب امریکا سب سے پہلے اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا اور جرائم پیشہ افراد کی امریکا میں داخل ہونے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنی نفرت آمیز پالیسی کے تحت پہلے چین کے ساتھ معاشی جنگ چھیڑی اس کے بعد میکسیکو کے پناہ گزینوں پر زمین تنگ کردی اور سرحدی دیوار کے قیام کے لیے فنڈز نہ ملنے پر ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے