۔،۔افغانستان غزنی میں بارود سے بھری گاڑی سے خود کش حملہ 12ہلاک178زخمی۔،۔

شان پاکستان افغانستان غزنی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر غزنی می واقع نیشنل ڈائریکٹوریٹ سیکورٹی آفس۔National Directorate of Security – کے دفتر پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی رپورٹ کے مطابق 12 سیکورٹی اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 178زخمی ہوئے ہیں۔صوبائی گورنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ 178 زخمی ہیں، زخمیوں میں عام شہری کے علاوہ اسکول کے بچے شامل ہیں، جنہیں ملٹری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے 4 بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی National Directorate of Security - کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جب کہ انہوں نے اسکول کے بچوں کے زخمی ہونے کے کابل حکومت کے موقف کو مسترد کردیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے