۔،۔ آج7جولائی2019سے پاک دارالسلام فرینکفرٹ میں باقاعدہ عربی کی کلاسز شروع ہو گئی ہیں۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مولانا عبد الطیف چشتی الازہری نے ادارہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ میونچنر سٹراسے Munchener str 55 Frankfurt am Mainمیں باقاعدہ عربی زبان سیکھنے کے لئے کلاس شروع کر دی ہے۔ بابر چشتی نے تلاوت قرآن پاک اور بردہ شریف سے کلاس کا آغاز کیا، عبد الطیف چشتی الازہری نے بہت ہی آسان طریقہ سے پہلا سبق دیا۔ ان کے مطابق ہر اتوار کو شام 17:00 Uhrبجے سے 18:00 Uhrبجے تک کلاس ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ پہلا ایک سال کا کورس انشا اللہ ختم ہونے کے بعد تمام طلباء عربی فراوانی سے پڑھنا اور بولنا شروع کر دیں گے۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ امید رکھتے ہیں کہ آنے والے اتوار کو نہ صرف بڑے بلکہ اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائیں یا بھیجیں تا کہ بچے قرآن پاک کو بھی سمجھ سکیں۔ جیسا کہ۔پہلا سبق۔۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے