۔،۔ ہینلے پاسپورٹ انڈکس کے مطابق دنیا کا طاقتور پاسپورٹ۔جاپان اور سنگاپور کا ہے۔نذر حسین- ،۔

شان پاکستان جرمنی برلن۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈکسHenley Passport Index 2006 to 2019 نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن کے حامل افراد کو دنیا کے کئی ممالک میں ویزہ فری کی سہولت حاصل ہے۔ سنگاپور اور جاپان کے لئے 189 ممالک نے وفزہ فری پالیسی اپنائی ہے، جرمنی۔فن لینڈاور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔اسی طرح ڈنمارک اور اٹلی تیسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو فرانس ، اسپین اور سویڈن چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کا نمبر 86 واں ہے جب کہ پاکستان اس فہرست میں مزید نیچے چلا گیا اور اس سال 106 ویں نمبر پر ہے جس کے بعد بالترتیب شام، عراق اور افغانستان کا نمبر آتا ہے۔واضح رہے کہ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہے، یعنی ان ممالک کا پاسپورٹ رکھنے والا شخص بغیر ویزہ لیے کتنے ممالک جاسکتا ہے۔

 

 

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے