۔،۔تیونس میں عوامی اداروں میں نقاب پہن کر داخل ہونے پر پابندی۔،۔

شان پاکستان تیونس۔ بین الاقوامی اداروں کے مطابق تیونس Tunisکے وزیر اعظم یوسف الشاہد Yusuf Al-Shahidنے سیکورٹی وجوعات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی اداروں میں نقاب پہننے پر مکمل پابندی عائد کر دی جو کہ فی الفور نافذ العمل ہو گی۔تیونس میں سیکولر حکومت کی جانب سے مذہبی لباس پہننے پر طویل پابندی کے خاتمے کے بعد 2011ء میں خواتین کو نقاب پہننے کی اجازت حاصل ہوگئی تھی تاہم گزشتہ ماہ دو خود کش حملوں میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ایک حملہ آور نقاب پوش خاتون تھیں جس کے بعد پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔حکومت کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایسے فرد کو عوام سے وابستہ اداروں کے ہیڈ کوارٹرز، ایڈمنسٹریشن اور دیگر عمارات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس نے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہو۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے