۔،۔ جج صاحب نے ویڈیو کا انکار نہ کر کے تصدیق کر دی ہے۔مریم نواز۔،۔

شان پاکستان اسلام آباد۔پاکستان مسلم لیگ (ن) Pakistan Muslim League (N) کی نائب صدر مریم نواز شریف Maryam Nawaz Sharifنے ٹوئٹر پر فاضل جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ آج بھی فیصلہ کی طرح تیار شدہ پریس ریلیز پر آپ نے مجبوری میں دستخط کئے ہوں گے، میں آپ کی مشکور ہوں کہ آپ نے ویڈیو کا انکار نہ کر کے کم از کم اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ Maryam Nawaz Sharif نے شاعرانہ انداز میں عمران خان کو ٹوئٹر پر مخاطب کرتے ہوئے کچھ یوں۔کہا۔
مانگے تانگے کی کرسی پہ مرتے کیوں ہو؟
عمل نہیں ہے گر تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟
کہتے تھے آوُ کنٹینر دوں گا میں؟
جو میں نکلی ہوں تو اب ڈرتے کیوں ہو؟
ایک اور ٹوئیٹ میں Maryam Nawaz Sharif نے لکھا کہ خوف انسان کو نہ چین سے حکومت کرنے دیتا ہے،نہ چین سے جینے دیتا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے