۔،۔ ہانگ کانگ میں ہزارو ماوُں نے طلباء کی رہائی کے لئے احتجاج کیا۔،۔

شان پاکستان ہانگ کانگ سٹی۔ہانگ کانگ میں متنازع بِل کے خلاف ہزارو کی تعداد میں طلباء و طالبات نے ہانگ کانگ سٹی میں سڑکوں پر مظاہرہ کیا جس کے دوران حکومت نے طلباء کو گرفتار کر کے جیلوں میں ٹھونس دیا جس کے خلاف ہانگ کانگ کی سڑکوں پر اپنی نوعیت کا انوکھا ترین احتجاج کرنے کے لئے دس ہزار سے زائد مائیں سڑکوں پر نکل آئیں جن کا مطالبہ ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں میں شامل ہونے کے جرم میں گرفتار بیٹوں کو باعزت رہائی دی جائے۔اس احتجاج کو mother march کا نام دیا گیا ہے جس میں 10 ہزار سے زائد مائیں شریک ہیں، احتجاجی ماؤں نے موبائل کی ٹارچ لائٹ کو جلا کر اپنے ہاتھ اس طرح بلند کر رکھے تھے جیسے امن کی مشعلیں تھامی ہوں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے