۔،۔ دوسری جنگ عظیم میں پھینکا جانے والا 500کلو گرام بم کو ناکارا بنا دیا گیا۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ فرینکفرٹ کے مشرق میں موجود تعمیراتی علاقہ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا 500 kg کلو گرام کا بم برآمد ہوا جس کا ناکارا بنانے کے لئے اتوار 7 جولائی کو 16.500 افراد کو بحفاظت گھروں سے بڑے ہال میں منتقل کیا گیا، متاثرہ افراد کی نگہداشت کے لئے تقریباََ 300 افراد جن کا تعلق سول تحفظ سے تھا ان کی نقل مقانی میں ساتھ دیا۔ پولیس اہلکار کی رپورٹ کے مطابق تقریباََ 700 افراد کی مکمل ٹیم موقع پر موجود تھی جن میں رضاکارانہ فائر برگیڈ کے افراد، پیشہ وارانہ ریسیکو ٹیمیں علاقہ کی معاون تنظیمیں اور پولیس اہلکار موجود تھے۔ پولیس کے مطابق تقریباََ 15:30 Uhr بجے بم کو ناکارا بنا کر لوگوں کو گھروں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ صبح 08:00 Uhrبجے سے 15:30 Uhrتک مقامی Zoo بھی بند کر دیا گیا تھا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے