۔،۔برہان وانی کی تیسری برسی پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاوُنی میں تبدیل۔،۔

شان پاکستان مقبوضہ کشمیر۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاوُنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ 8جولائی2016 کو بھارتی فورسز نے جبکہ برہان وانی اور اس کے دو ساتھی ترال Tral کے علاقہ میں ایک گھر پر موجود تھے کشمیر پر قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلہ کی صورت حال بنا کر ان کے گھر پر بم مار کر تباہ کر دیا جس سے برہان وانی سمیت تینوں کشمیری نوجوان شہید ہو گئے، برہان وانی کی فوٹیجز اور آزادی کے حق میں شعلہ بیانی نے برہان وانی کو کشمیری نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بنا دیا، برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی۔قابض بھارتی فوج نے اپنے مظالم کے خلاف احتجاج روکنے کیلئے پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔ شہرشہر مکمل ہڑتال ہے اوربرہان وانی کی تصاویروالے بینرزاورپوسٹرزشہرشہرآویزاں کردئیے گئے ہیں۔برہان مظفروانی کی تیسری برسی پرحریت قیادت کی کال پروادی بھرمیں مکمل ہڑتال ہے جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے اورآزادی کے پروانوں کو وانی کے آبائی علاقےترال تک مارچ کرنے کوکہا گیا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے