۔،۔ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے بس نالے میں گر گئی 29افراد ہلاک۔،۔

شان پاکستان بھارت اتر پردیش۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیشUttar Pradesh میں مسافروں سے بھری بس نالے میں گر گئی،جس کے نتیجہ میں 29 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہیں واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز نے 29افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔بھارتی پولیس کے مطابق بس دہلی سے آگرہ آرہی تھی کہ راستے میں 2 پلوں کے درمیان نالے میں جاگری، بس میں 50 کے قریب مسافر سوار تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے