حج اور عمرہ زائرین کی سہولت کو مد نظررکھتے ہوئے مکہ میں ایئر پورٹ بنانے کا فیصلہ۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب مکہ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر مکہ خالد الفیصل Khalid Al-Faisalنے نئے ایئر پورٹ کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ کا قیام الفیصلیہ پروجیکٹ کے تحت سول ایوی ایشن کی مشاورت سے عمل میں لایا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ ایئر پورٹ کے قیام میں حائل سیکورٹی خدشات کو دور کر لیا گیا ہے۔قبل ازیں زائرین کو جدہ ایئرپورٹ سے بس یا پرائیوٹ ٹیکسی کے ذریعے مکہ جانا پڑتا تھا جس سے وقت کا ضیاع بھی ہوتا تھا اور اخراجات میں بھی اضافہ ہو جاتا تھا جب کہ زائرین کو پریشانیوں کا بھی سامنا رہتا تھا۔سعودی میڈیا کے مطابق مکہ ایئرپورٹ الفیصلیہ سٹی پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا جائے گا، یہ شہر مکہ کے مغربی علاقے میں 2 ہزار 450 اسکوائر کلومیٹر کے احاطے میں بنایا جائے گا جو حرم کی سرحد سے الشعیبہ کے ساحل تک محیط ہوگا۔اس موقع پر امیرِ مکہ خالد الفیصل کا پروجیکٹ کی منظوری پر خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کی سہولت سے زائرین فائدہ اُٹھاسکیں گے جو کہ شاہ سلمان کی پہلی ترجیح ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے