۔،۔اپوزیشن قومی سیاست میں کوئی اپ سیٹ نہیں کرسکتا:سرفرازنیازی۔،۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ اپوزیشن قومی سیاست میں کوئی اپ سیٹ نہیں کرسکتا۔مختلف سیاسی نظریات پرکاربندسیاسی ومذہبی پارٹیوں کامنتخب حکومت کیخلاف اتحاد ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔صادق سنجرانی سیاست،منافرت اورصوبائیت سے بلندہوکر اپنافرض منصبی کی بجاآوری کررہے ہیں۔چور انتقام کاشور مچارہے ہیں،عوام نے ان سنی کردی۔پاکستان کاہرمحب وطن شہری احتساب چاہتا ہے،وزیراعظم عمران خان اپنے ہم وطنوں کے خواب شرمندہ تعبیر اوران کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ نیاپاکستان میں ترقی کاسورج طلوع ہو نے سے اندھیرا چھٹ گیا۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ معیشت کے شعبہ میں دوررس اصلاحات سے پاکستان کی کایاپلٹ جائے گی۔ احساس پروگرام وزیراعظم عمران خان کی نیک نیتی اورصادق جذبوں کاآئینہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی درست منصوبہ بندی اوردوررس اصلاحات کے سبب مقامی وبیرونی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہوا۔افسوس ماضی میں ارباب اقتدارنے سنجیدہ کوشش نہیں کی ورنہ قومی بحران اس قدرشدت اختیار نہ کرتے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام اورمعاشی استحکام سے ہرطرف خوشحالی کادوردورہ ہوگااورہمارے ہنرمندنوجوانوں کی بیروزگاری کے عذاب سے جان چھوٹ جائے گی۔پاکستان کے لوگ ترقی پسنداوروفاقی حکومت کے معاشی پروگرام کی کامیابی کے خواہاں ہیں لہٰذاء اپوزیشن کے حامی تشددپسندعناصر کی دال نہیں گلے گی۔انہوں نے کہا کہ مردہ اپوزیشن والے شوق سے حکومت پرتنقیدکریں مگر انہیں عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے محروم رکھنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔ پاکستان امن، روشنی اوربہترمستقبل کی سمت گامزن ہے،اس کی راہوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قیادت منتخب حکومت کیخلاف سازشوں سے گریز کرے اور سندھ کے عوام کی ویلفیئر کیلئے کوئی کام کاج کرے۔ پاکستان کئی دہائیوں بعدترقی کے ٹریک پرواپس آیا ہے،کئی برسوں سے بندانڈسٹری چل پڑے گی۔اب پاکستان کوٹیک آف کرنے سے کوئی نہیں رو ک سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیروترقی پرجس کے پیٹ میں مروڑاٹھیں وہ ہمارادوست نہیں دشمن ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے