۔،۔روس نے امریکی دھمکیوں کے باوجود 400دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ ترکی کو دے دی۔،۔

شان پاکستان ترکی انقرہ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیTurkey کو روس کے۔ ایس۔400 میزائل نظام کی پہلی کھیپ موصول ہو گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ Donald Trump نے ترکی پر اس معاہدہ سے علیحدہ ہونے کے لئے شدید دباوُ ڈالا تھا اور امریکا کا کہنا تھا کہ اگر ترکی معاہدہ سے علیحدگی اختیار نہیں کرے گا تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔امریکا نے ترکی کی ثابت قدمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ترک امریکا ایف-35 ڈیل خاتمے کا آغاز کردیا ہے، اس معاہدے کے تحت امریکا ترکی کو ایف-35 طیارے فراہم کرے گا اور ان طیاروں کے لیے ترک پائلٹس کو تربیت بھی فراہم کرنی تھی۔اس حوالے سے امریکا نے ترکی کو لکھے گئے خط میں ایف-35 ڈیل سے علیحدگی سے آگاہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر روس سے ایس 400 دفاعی نظام خریدے گئے تو امریکا بھی ترکی کو ایف 35 طیارے نہیں دے سکتا۔اس ضمن میں ابتدائی طور پر امریکی وزارت دفاع نے ایف 35 طیاروں کے لیے تربیت لینے والے ترک پائلٹس کو رواں ماہ کے آخر تک امریکا چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی باز نہ آیا تو ایف-35 ڈیل مکمل طور پر منسوخ کردی جائے گی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے