۔،۔ میونخ میں تین مساجد کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں۔،۔

شان پاکستان جرمنی میونخ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی تین مساجدمیں بم کی اطلاع پر نمازیوں میں بے چینی اور بھگدڑ مچ گئی، بروز جمعہ مساجد میں نمازیوں کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے حفاظتی انتظامات کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے فوراََ مساجد کو خلی کروا کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا تاہم مساجد سے کچھ برآمد نہیں ہوا پولیس اہلکار کے مطابق اطلاعات جھوٹی تھیں یا نماز جمعہ میں خلل ڈالنے کی کوشش تھی۔بم کی اطلاعات میونخ کے دو اضلاع پاسنگ اور فریئمنگ کی مساجد اور ایک آئسرلوہن کی مسجد کو موصول ہوئی تھیں۔ مساجد میں بم کی اطلاع انتظامیہ کو ای میل کے ذریعے دی گئی تھیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور سائبر فورس کی مدد سے بم کی اطلاع دینے والی ای میلز کی کھوج شروع کردی ہے تاکہ اصل ملزمان تک پہنچا جا سکے۔واضح رہے کہ جرمنی میں مسلمانوں اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نفرت آمیز برتاؤ کا سامنا رہا ہے اور گزشتہ دو برسوں کے دوران مسلمانوں پر حملے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے