۔،۔ الجزائر میں سابق صدر عبد العزیز بو تفلیقہ کی باقیات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔،۔

شان پاکستان الجزائر۔ افریقی ملک الجزائر میں سابق صدر عبد العزیز بو تفلیقہ کی باقیات کے خلاف احتجاج 21 ہفتہ میں داخل ہو چکا ہے۔احتجاج کا سلسلہ رواں سال اپریل میں اس وقت شروع ہوا تھا جب صدر عبد الکزیز نے عوامی احتجاج کے بعد 20 سالہ طویل اقتدار چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،جمعہ کے روز ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت میں شامل بعض عہدہ داروں کی برطرفی کے حق میں نعرے بازی کی اسی دوران ایک شخص نے خود سوزی کی کوشش بھی کی تاہم رپورٹ کے مطابق اسے بچا لیا گیا تھا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے