۔،۔ 57سالہ فریڈی میک کو اس کے اپنے پالے ہوئے کتوں نے اپنی خوراک بنا لیا۔،۔

شان پاکستان ٹیکساس۔ بین القوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے 57 سالہ رہائشی فریڈی میک Freddie Mack, 57تین ماہ سے لاپتہ تھے،پولیس انکوائری کے بعد اس بات کا کنٹری چیف جانسن Johnson County Sheriff’sنے انکشاف کیا ہے کہ چند ہڈیاں ملنے پر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اس کے 18مخلوط نسل کے اپنے کتوں نے اپنی خوراک بنا لیا ہے۔شیرف کا کہنا ہے کہ فرانزک پیسٹ سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ ہڈیاں صرف فریڈی میک Freddie Mackکی ہیں، شیرف کا کہنا تھا کہ یہ کتے غیر معمولی قد کاٹھ کے مالک ہیں یہ کتے نہ صرف دیکھنے میں بلکہ نہایت خطرناک کُتے ہیں، ماہرین کے مطابق درندے بھی ایک انسان کو اس طرح مکمل طور پر نہیں کھا جاتے کُتوں نے بال اور کپڑوں تک سب کچھ کھا لیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار دیکھا ہے، ہمسائیوں کا کہنا تھا کہ فریڈی مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا تھا انہیں اکثر کوئی نہ کوئی تکلیف رہتی تھی اس کے ساتھ ساتھ وہ نفسیاتی الجھنوں کا بھی شکار تھا۔ ممکن ہے کہ وہ بیماری کے باعث مر گئے ہوں اور بعد میں ان کے پالتو کتوں نے انہیں اپنی بھوک مٹانے کے لئے اپنی خوراک بنایا ہو۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے