۔،۔ امریکی افواج افغانستان چھوڑنے سے پہلے اسلحہ ضائع کر رہی ہے۔،۔

شان پاکستان افغانستان کابل۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج افغانستان سے واپس جانے کی تیاری میں ہے اور واپس جانے سے پہلے اپنا اسلحہ ضائع کرتی نظر آ رہی ہے۔ امرکی فوج اسلحہ کیوں ضائع کر رہی ہے تا کہ طالبان یا افغانی فوج اس کو استعمال نہ کر سکے۔ ایک ویڈیو منظر عام پر آ چکی ہے جس میں باقاعدہ اسلحہ ضائع کیا جا رہا ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی فوج گولیاں، گولہ بارود ایک جگہ اکٹھاا کر کے اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دیتے ہیں جو دھماکہ کے ساتھ جلنے لگتا ہے۔ امریکا آج سے 18سال پہلے ورلڈ ٹریڈ سنٹر World Trade Centerپر ہونے والے حملہ کے بعد سے افغانستان میں موجود ہے جو آہستہ آہستہ افغانستان سے انحلاء کر رہا ہے، اسلحہ ضائع اس لئے بھی کر رہے ہیں کہ اتنی مقدار میں اسلحہ واپس لے جانا نا ممکن ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے