۔،۔ امریکاکے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کر دیا۔،۔

شان پاکستان فرانس پیرس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کر دیا ہے، فرانسیسی صدر ایمانول ماکرون Emmanuel Macronنے فرانسیسی آرمی کے نوجوانوں اپنے خطاب میں کہا کہ فرانسیسی فضائیہ کو خلائی فورس بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے فورس بنانے کا مقصد فرانس کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ فورس اگلے سال ستمبر تک بنا دی جائے گی۔ یہ خطاب Emmanuel Macron نے 14جولائی فرانس کے قومی دن پر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری کو ’اسپیس فورس‘ خلائی فورس تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں مکمل غلبہ چاہیے اور چاند پر امریکی جھنڈا لگانا کافی نہیں۔امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان کے بعد چین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے کیوں کہ خلا کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے