۔،۔ جرمنی ہاٹرس ہائیم ٹاونس میں 38سالہ شخص کی موت معمہ بن گئی۔،۔

شان پاکستان جرمنی ہاٹرس ہائیم۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کی رات کو پولیس نے 38 سالہ شخص کو منشیات فروخی کے جرم میں گرفتار کر لیا تھا، چند گھنٹوں کے بعد 38 سالہ شخص کی لاش اس کے اپارٹمنٹ سے برآمد کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ کے پولیس اہلکاروں نے 38 سالہ شخص کو منشیات فروخی کے سلسلہ میں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن لے گئے جہاں پر پوچھ گچھ کے بعد چند ہی گھنٹوں کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔پولیس ہیڈ کوارٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے تفتیش کے چند گھنٹوں بعد اس شخص کو چھوڑ دیا۔ جبکہ 38 سالہ شخص نے اپنے دوست احباب کو ٹیلیفون پر بتایا کو پولیس نے اس کے ساتھ زیادتی اور مار پیٹ کی ہے ہ جبکہاس شخص نے وٹس اپ پر اپنی تصویر بھی لگائی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اس کا چہرہ زخمی تھا۔ اسی دوران رپورٹ کے مطابق اس شخص کے خاندانی وکیل کا کہنا ہے کہ دوسرے روز اس کی کزن نے شخص کو اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا تھا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے