۔،۔کشمیری اپنے خون سے بہادری کی تاریخ رقم کرر ہے ہیں:اقبال سندھو۔،۔
عالمی ضمیر کی مجرمانہ غفلت نے ہندوستان کومسلمانوں کاقبرستان بنادیا:نویداکبر

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر اقبال سندھونے کہا ہے کہ کشمیری اپنے خون سے بہادری کی تاریخ رقم کرر ہے ہیں،ظالم بھارت تھک گیا مگر کشمیری آج بھی تازہ دم ہیں۔ایک کشمیری جام شہادت نوش کرتا ہے تومزیددس نوجوان تحریک کاہراول دستہ بن جاتے ہیں۔ جس تحریک میں شہیدوں کامقدس لہوشامل ہووہ ناکام نہیں ہوسکتی۔برہان وانی نے اپنے خون سے جومشعل آزادی روشن کی تھی بھارت اسے بجھانے میں ناکام رہا۔اگرعالمی ضمیر زندہ ہوتا تومقبوضہ کشمیر کے ہرگھر سے بیگناہوں کے جنازے نہ اٹھتے۔ مقتدرقوتوں کو لفاظی کااستعمال چھوڑکرظلم روکنے کیلئے مظلوم کاساتھ دیناہوگا۔وہ اپنی صدارت میں ہونیوالے ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان نے ٹیلیفون پر جبکہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری نویداکبر اورجرارسیّد سمیت متعدد سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی براہ راست سیمینار سے خطاب کیا۔ چوہدری نویداکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے فسطائی ہتھکنڈوں میں دن بدن شدت آنے کے بعداقوام متحدہ کے ممبرملکوں کوخاموشی توڑناہوگی۔عالمی ضمیر کی مجرمانہ غفلت نے ہندوستان کومسلمانوں کاقبرستان بنادیا۔انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت میں کوئی گاؤں،قصبہ اورشہرمسلمانوں کیلئے محفوظ نہیں۔بھارت کے انتہاپسندہندوؤں کی گائے سے محبت جبکہ مسلمانوں سے شدیدت ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمان اپنے مذہبی عقائد کے باوجود سال میں ایک دن گائے کی قربانی نہیں دے سکتے لیکن انتہاپسندہندوؤں کوپوراسال مسلمانوں کاقتل عام کرنے کی آ زادی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے