۔،۔ اب بھی وقت ہے ایران کے ساتھ کالمی جوہری معاہدہ بچایا جا سکتا ہے۔جیریمی۔،۔

شان پاکستان بلجیئم برسلز۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ U.K. Foreign Ministerجیریمی ہنٹ Jeremy Huntنے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ہماا اتحادی ہے لیکن برطانیہ ایرانی جوہری معاہدہ پالیسی سے اتفاق نہیں کرتا برطانیہ جوہری معاہدے کو بچانے کی تمام کوششیں بروئے کار لائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ایران جوہری بم تیار کرتا ہے تو اس کے پاس ایک سال سے کم وقت بچا ہے، یورپی یونین کو سمجھنا ہوگا کہ جوہری معاہدے کو بچانے کا موقع ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے۔برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگرایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے روکنے کے لیے ہر دستیاب عمل کو اپنائیں گے جس کے یورپی ممالک پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی۔دوسری جانب فرانس کے قومی دن کے موقع پر جاری مشترکہ بیان میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے خاتمے کو روکنے کے لیے ذمہ داری نبھانا ہوگی تاکہ خطے میں قیام امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک بار پھر اپنا موقف بیان کیا کہ اگر امریکا عالمی جوہری معاہدے میں دوبارہ سے فریق بنتا ہے اور ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرتا ہے تو ہم بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے