۔،۔ پاکستان کے شاندار پہاڑ،خوبصورت وادیاں،وسیع ثقافتی ورثہ فرانس میں تصویری نمائش۔،۔

شان پاکستان فرانس پیرس۔ رپورٹ کے مطابق پیرس کے خوبصورت لگزمبرگ گارڈن Luxembourg Gardens (Paris) ،Jardin du Luxembourgمیں پاکستان کے قدرتی اور ثقافتی مناظر کی ایک خصوصی تصویری نمائش منعقد کی گئی یہ نمائش 22 جولائی 2019 تک جاری رہے گی،اس نمائش کا اہتمام سفارتخانہ پاکستان۔فرانسیسی سینٹ،فرانسیسی ٹور آپریٹرز اور فوٹو جرنلسٹ جنہوں نے گذشتہ برس ستمبر می پاکستان کا دو ہفتوں کا دورہ کیا تھا مل کر کیا گیا نمائش میں فوٹو جرنلسٹ نے اپنی 50سے زائد تصویروں کی نمائش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان جناب معین الحق نے فرانسیسی فوٹوگرافرز اور ٹورآپریٹرز کا پاکستان کے شاندار پہاڑوں، آثارقدیمہ اور رنگارنگ لوک روایات کی مشترکہ طور پر نمائش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جناب ڈومینک ایزواس چیف ایگزیگٹیو افیسر برائے فرانسیسی ٹریول گائیڈ ’پیتت فیت‘ کا اس نمائش کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ان کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔بعدازاں، فرانسیسی ٹورآپریٹرز اور فوٹوگرافرز نے اپنے دورہ پاکستان کے تجربے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شاندار پہاڑ، خوبصورت وادیاں، وسیع ثقافتی ورثہ، لوگوں کا دوستانہ رویہ اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا پاکستان کا سیاحتی ڈھانچہ پاکستانی سیاحتی مواقعوں کو دنیا میں منفرد کرتا ہے۔ فرانسیسی ٹور آپریٹرز نے بتایا کہ انہوں نے فرانسیسی سیاحوں کیلئے جو ٹور پیکجز دیئے تھے انہیں ان کا بہت مثبت رسپانس حاصل ہوا ہے اور فرانسیسی سیاح اپنے سیاحتی دوروں کیلئے پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی مقامات کا انتخاب کر رہے ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے