۔،۔ مسجد بلال آشافن برگ میں حجاج کرام کے سفر حج کے سلسلہ میں ظہرانہ کا اہتمام۔نذر حسین۔،۔

نذر حسین شان پاکستان جرمنی آشافن بَرگ۔مسجد بلال آشافن بَرگ میں ساجد بٹ۔ارسلان بٹ اور علی بٹ کے اعزاز میں سفر حج پر روانہ ہونے سے پہلے ایک عظیم الشان ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں امام مسجد عبد الطیف چشتی الاظہری نے تینوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے سفر حج پر جانے سے پہلے حج کے فرائض اور واجبات کو سمجھنے کے لئے مفصل تفصیل بیان فرمائی۔ ان کا فرمانا تھا کہ حج اسلام کا ایک اہم رکن ہے۔خانہ کعبہ کی طرف خُدا کے حکم کے مطابق آنا،طواف و سعی کرنا اور عرفات میں ٹھرنے رسول اللہ کے سکھائے ہوئے طریقہ کے مطابق ارکان حج ادا کرنا ہی حج ہے، ان کا فرمانا تھا کہ لوگوں پر اللہ کا حق ہے بیت اللہ کا حج کرنا جو اس کے گھر تک آنے کی قدرت رکھتا ہو۔ عرفات سال میں 354دن تک غیر آباد رہتا ہے صرف ایک دن کے 8سے 10گھنٹوں کے لئے (9ذی لحج) کی صبح آباد ہوتا ہے اور غروب آفتاب کے ساتھ ہی غیر آباد ہو جاتا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے