۔،۔ مقبوضہ بیت المقدسمیں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی رہائشی عمارتوں کو منہدم کر دیا۔،۔

شان پاکستان فلسطین۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کو علیحدہ کرتی دیوار جو مغربی کنارے پر واقع ہے کے نزدیک فلسطینیوں کی رہائشی عمارتوں کو منہدم کر دیا گیا،رپورٹ کے مطابق مکانات گرانے کا آغاز صبح 07:00 Uhrبجے کیا گیا جو رات گئے تک جاری رہا نہتے فلسطینی اپنی تباہی کا منظر دیکھتے رہے اور آنسو بہاتے رہے جو دنیا بند آنکھوں سے دیکھتی رہی۔ دنیا کے ٹھکیدار بند کمروں میں بیٹھ کر لُٹتے فلسطینیوں کی بے بسی کا تماشا دیکھتے رہے۔قابض اسرائیلی فوج نے رہائشیوں کو کسی قسم کا نوٹس دیئے بغیر مکانات گرادیئے یہاں تک کہ رہائشیوں کو ضروری سامنا بھی اُٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی اس دوران اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور ڈرایا دھمکایا گیا۔اسرائیلی فوج نے سرحدی دیوار کے نزدیک ان عمارتوں کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے 7 سال قبل بھی کارروائی کا آغاز کیا تھا جس پر رہائشیوں نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کر لیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ اسرائیل کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا۔فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج اگلے مرحلے میں 2 سے 3 کلومیٹر تک کے علاقے میں قائم رہائشی عمارتوں کو گرائے گی جس سے علاقہ مکینوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔یہی کام اگر فلسطینی کرتے تو امریکا اور جرمنی سب سے پہلے چلانا شروع کرتے-

demolishes home of Palestinian

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے