۔،۔ جرمن شہری نے اریٹرائر کے باشندے کو سر عام گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان ویشٹر باخ۔ ویشٹر باخ Wachtersbach کے علاقہ میں ایک ہلاک ایک شدید زخمی۔پولیس ترجمان کے مطابق پیر کے دن 13 Uhrبجے اریٹریئر کے 26 Jahreسالہ نوجوان کو سڑک پر کھلے عام گولی مار کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی،زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ہنگامی آپریشن کے بعد گولی نکال لی گئی مجرم موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مجرم وہاں سے فرار ہو کر اپنے اس پب میں گیا جہاں پر وہ روزانہ شراب پینے جاتا تھا، وہاں اس نے سب کچھ کہہ دیا کچھ ہی دیر بعد پولیس نے تقریباََ 16.15 Uhr بجے 55 Jahre سالہ مجرم کو گاڑی میں مردہ پایا۔فرینکفرٹ کے سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس جب تفتیش کرتے ہوئے اس پب میں پہنچے تو عجیب انکشاف ملے پب کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ کچھ عرصہ سے کہہ رہا تھا مروں گا لیکن چند سیاسی پناہ گزینوں کو بھی ساتھ لے کر مروں گا۔ پولیس کو مجرم کی گاڑی سے 2آٹومیٹک پستول ملے گھر کی تلاشی پر تین مزید رپوالور اور 1000سے زیادہ گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے