۔،۔شریف خاندان اورزرداری خاندان کادکھ دردسانجھا ہے:سرفرازنیازی۔،۔
آج بھی ان خاندانوں کے لوگ کشمیریوں کی بجائے اپنا اپنامقدمہ لڑرہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ شریف خاندان اورزرداری خاندان نے جہاں قومی وسائل میں نقب لگائی وہاں کشمیرکاز کوبھی سبوتازکیا۔آج بھی ان دونوں خاندانوں کے لوگ کشمیریوں کی بجائے اپنا اپنامقدمہ لڑرہے ہیں۔پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں اپوزیشن قیادت نے کشمیر کاز کے حق میں آوازاٹھانے کی بجائے اپنااپنارونارویا۔شہبازشریف نے اپنے بھاشن سے اپوزیشن کوشرمندہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔اگراپوزیشن قائدین کشمیر کاز کیلئے کوئی موثرکردارادانہیں کرسکتے توخدارامنتخب حکومت کوتواپناکرداراداکرنے دیں۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ نیب اور احتساب کیخلاف ایوانوں اورمیدانوں میں شورمچانیوالے بڑے چورباری باری قانون کی گرفت میں آرہے ہیں۔شریف خاندان اورزرداری خاندان کادکھ درد سانجھا ہے،ان کانیب حکام کواپنادشمن سمجھنا اورانہیں دھمکانافطری امرہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشروں میں ماں باپ اپنے بچوں کوقابل رشک تعلیم وتربیت کااہتمام کرتے ہیں لیکن تعجب ہے میاں نوازشریف نے اپنے بیٹوں سمیت اپنی بڑی بیٹی کوبھی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے ہنربتائے اورآج باپ کی طرح بیٹی بھی مالی بدعنوانی پرنیب کے شکنجے میں چلی گئی۔ اب سمجھ آیا مریم صفدر کیوں مسلسل نیب حکام کودھمکارہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ چور کے دل میں یقینا گرفتاری اورسزا کاڈرہوتا ہے،مسلم لیگ (ن) والے اپنے قائدین کی بدترین کرپشن بے نقاب ہونے کے باوجودمسلسل قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک دوسرے کیخلاف کرپشن کے ریفرنس دائراوربیسیوں مقدمات درج کرنیوالے شریف خاندان اورزرداری خاندان کے درمیان آج سیاسی اتحاد منافقت کے زمرے میں آتا ہے۔آج ان دونوں خاندانوں کاایک دوسرے کے ساتھ اظہار ہمدردی اوراظہاریکجہتی نیب سمیت منتخب حکومت کومرعوب نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ چورکاتعلق کسی بھی جماعت سے ہوگرفتاری اس کامقدر بنے گی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے