۔،۔کشمیر کی آزادی تک بھارت بندگلی سے نہیں نکل سکتا: اشفاق کھرل۔،۔
مودی بھارت کی بربادی کادوسرانام ہے:محمدناصراقبال خان، رضاایڈووکیٹ،تنویرخان، وسیم قریشی
دنیا نے بھارتی اقدام مسترد کردیا: اشرف عاصمی،سلطان بٹ،ناصرچوہان،محمدیونس ملک، شاہین ایڈووکیٹ

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران نے لاہورہائیکورٹ چوک میں مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی جبکہ بھارتی بربریت کیخلاف اظہارنفرت ومذمت کیلئے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آئین میں ترمیم سے کشمیر کی تاریخی حیثیت بدلے گی اورنہ اہمیت میں کمی آئے گی۔کشمیر اورکشمیریوں کی آزادی تک بھارت بندگلی سے باہرنہیں نکل سکتا۔چین،ترکی اورملائشیاء سمیت جموں وکشمیر ہائیکورٹ نے مودی سرکار کاعاقبت نااندیشانہ اقدام مستردکردیا،اگربھارت کی عدلیہ آزادہوئی تویقینادشمن ملک کی سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت برقراررہے گی اورعنقریب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری آبرومندانہ اندازسے اپنے مستقبل کافیصلہ کریں گے۔۔ محمدناصراقبال خان،محمدرضایڈووکیٹ،اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،تنویرخان،سلطان حسن بٹ،مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،ناصرچوہان ایڈووکیٹ،محمدیونس ملک،شہزادعمران ایڈووکیٹ اورشاہین ایڈووکیٹ سمیت مختلف مقررین نے مظاہرین سے خطاب کیا۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بھارت سے اظہار نفرت ومذمت کیلئے بینرز اورپلے کارڈاٹھائے ہوئے تھے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی تکمیل پاکستان کیلئے سات دہائیوں سے جاری جہدمسلسل کافائنل راؤنڈ شروع ہوگیا ہے۔نریندرمودی بھارت کی بربادی کادوسرانام ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے سیاست میں فعال ہونے سے بھارت کاڈاؤن فال شروع ہوا۔بھارت کی اندرونی ٹوٹ پھوٹ مودی مائنڈسیٹ کاشاخسانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے مذموم ایجنڈے نے بھارت کودنیا میں رسوااور تنہا کردیا۔بھارت میں مسلمانوں پربہیمانہ تشدد اوران کی نسل کشی ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتیں بھارت کی بازپرس کریں ورنہ دوایٹمی ملکوں کے درمیان تصادم سے انسانیت خطرے میں پڑ جائے گی۔

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ،تنویرخان،سلطان حسن بٹ، اشرف عاصمیایڈووکیٹ اورناصرچوہان ایڈووکیٹ لاہورہاائیکورٹ چوک میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کررہے ہیں

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے