۔،۔ پاکستان جرمن پریس کلب،سکھ کمیونٹی اورکشمیری کمیونٹی کی اپیل۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ ہم تمام سیاسی، کاروباری، مذہبی اور سماجی کمیونٹی سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ 15اگست کو ہونے والی ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے ممبران سے شرکت کی اپیل کریں،مساجد میں عید کے دن باقاعدہ اعلان کریں کہ لوگ ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے قیمتی وقت سے صرف 3گھنٹے نکال کر مودی حکومت کی حالیہ صدارتی غنڈہ گردی کے خلاف یک آواز ہو کر شدید مذمت کریں۔کشمیریوں اور سکھوں کی نسل کشی پر احتجاج کریں۔کشمیر کی آزادی کے دن قریب سے قریب تر ہو رہے ہیں پوری دنیا انڈیا میں ہونے والی صدارتی غنڈہ گردی پرسراپا احتجاج ہے۔اُٹھو مجاہدو اور بتا دو دنیا کو کہ ہم ایک ہیں اس سبز ہلالی پرچم کے لئے تلے ہم ایک ہیں۔      سکھ کمیونٹی اپنے گردواروں میں ریلی میں شرکت کی اپیل کریں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے