۔،۔ اجتماعی نماز عید الاضحی ہار ہائیم برگر ہاوُس میں 09:15 Uhr بجے ادا کی جائے گی۔،۔

ادارہ منہاج انٹرنیشل نے ہمیشہ کی طرح اجتماعی نماز عید الاضحی کا اہتمام کیا ہے۔بعض مجبوریوں کی وجہ سے ہال نہ ملنے پر اس کی بار نماز عید الاضحی برگر ہاوُس ہار ہائیم میں ادا کی جائے گی۔ہم حاجی عبد القدوس
کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ایک درخواست پر خوشی خوشی ہمیں ہال کی آفر دی نہ صرف یہ انہوں نے تمام انتظامات کی ذمہ داری اُٹھا کر تمام کمیونٹی پر احسان کیا ہے۔ادارہ منہاج اور اس کی انتظامیہ ان کے مشکور ہیں جیسا کے آپ کو معلوم ہو گا کہ U1-U2-U3 مرمت کی وجہ سے بند ہیں اس لئے تمام نمازیوں سے اپیل کی جاتی ہے کے ٹرام اور بسوں کے اوقات کو مد نظر رکھتے ہوئے وقت پر تشریف لائیں۔
(اگر آپ S6سے آنا چاہیں تو برکس ہائیم Berkesheimاسٹیشن پر اتر کر بس لے لیں اگر آپ پیدل جائیں تو تقریباََ 15منٹ میں آپ برگر ہاوس پہنچ سکتے ہیں اگر بس کھڑی ہو تو 3 منٹ چاہیں)
(دوسرا آپشن U5کے آخری سٹاپ Preungesheimپر اتر کر 27بس لے کر Bonamesوہاں سے 28نمبر پر آپ برگرہاوس پہنچ سکتے ہیں)
(تیسرا آپشن Ginnheim سے U9 Kalbachوہاں سے 28 نمبربس لے کر برگر ہاوُس پہنچ جائیں)
تمام نمازیوں سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کے وقت کی پابندی کریں تا کے بروقت نماز کی ادائیگی کے لئے تشریف لا سکیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے