۔،۔ ہندو برادری کا 14اگست کو مندروں پر کشمیری پرچم لہرانے کا اعلان۔،۔

شان پاکستان کراچی۔ پاکستانی ہندو برادری کی جانب سے مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے پر شدشد رد عمل سامنے آیا ہے، پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اقلیتی امور۔ہری رام کشوری لال، ڈاکٹر کھٹومل جیون، ویر جی کولھی، رانا ہمیر سنگھ، ڈاکٹر مہیش ملانی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مودی سرکار کا اقدام عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہندو برادری کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں کھلی دہشت گردی پر اتر آیا ہے اور پاکستان میں بھی دراندازی کررہا ہے، لیکن مودی سرکار جان لے کہ سندھ میں بسنے والے 70 لاکھ ہندو اپنے وطن کی حفاظت اور دفاع کریں گے، اپنی دھرتی ماں کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے۔اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 14 اگست کے دن مختلف شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کشمیری بھائیوں کی سلامتی کے لئے مندروں میں پوجا پاٹ کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی، ہندو رہنماؤں نے مندروں کے باہر پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرانے کا اعلان بھی کیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے