۔،۔ مسجد بلال آشافن برگ میں نماز عید الاضحی نہایت عقیدت و احترام سے ادا کی گئی۔عبد اللطیف چشتی۔،۔

شان پاکستان جرمنی آشافن برگ۔ مسجد بلال آشافن برگ جرمنی میں نماز عید الاضحی بڑے جوش و خروش کے ساتھ ادا کی گئی،نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے لئے نہ صرف آشافن برگ بلکہ دہر دراز علاقوں سے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مسجد کے امام و خطیب علامہ عبداللطیف چشتی الازہری نے اسوہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام پر روشنی ڈالی اور قربانی کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آج کے دن اللہ تعالی کو سب سے زیادہ یہ پسند ہے کہ آج اس کی راہ خون بہایا جائے یعنی قربانی کی جائے ۔
عن عائشة رضی اللہ عنہا قالت: قال رسول الله صلی الله علیہ وسلم ما عمل ابن آدم من عمل یوم النحر احب الی اللّٰه من اهراق الدم وانہ ياتی یوم القیامة بقرونہا واشعارها واظلافہا وان الدم لیقع من اللّٰه بمکان قبل ان یقع بالارض فطیبوا بہا نفسا“۔(۱۳)
او كماقال عليه الصلاة والسلام
ترجمہ:۔”حضرت عائشہ رَضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: اِبن آدم (اِنسان) نے قربانی کے دِن کوئی ایسا عمل نہیں کیا، جو اللہ کے نزدِیک خون بہانے (یعنی قربانی کرنے) سے زیادَہ پسندیدہ ہو، اور قیامت کے دِن وہ ذبح کیا ہوا جانور اپنے سینگوں، بالوں اور کھروں کے ساتھ آئے گا، اورقربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے ہاں قبول ہوجاتا ہے، لہٰذا تم اس کی وَجہ سے (قربانی کرکے) اپنے دِلوں کو خوش کرو“۔
علامہ عبداللطیف چشتی الازہری نے آخر میں پوری ملت اسلامیہ بالخصوص کشمیری مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کی ۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے