۔،۔ کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دیں گے۔چلو،چلو فرینکفرٹ چلو۔نذر حسین۔،۔
یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت
جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی
نذر حسین شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ بے گناہ کشمیریوں کا بہتا خون عالمی ضمیر کے لئے چیلنج ہے۔ لاکھوں افراد فاقہ کشی پر مجبور، چھوٹے چھوٹے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں کشمیر میں کربلا کا سا منظر بنا دیا گیا ہے کشمیریوں کو پینے کا پانی تک نہیں مل رہا۔ مودی سرکار کی حکومت اسرائیل کی پیروی کرتے ہوئے کشمیریوں کے مکان جلانے گرانے میں مگن ہے، ہم کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دیں گے۔ کشمیری کمیونٹی۔ سکھ کمیونٹی،پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ مشترکہ ریلی (احتجاجی مظاہرے) میں تشریف لانے کی پرزور اپیل کرتے ہیں۔انڈیا کی یوم آزادی کے موقع پر کشمیر اور سکھوں پر بھارتی جبر کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔

کشمیری کمیونٹی۔ سکھ کمیونٹی۔پاکستانی کمیونٹی۔پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ۔جرمنی بھر سے آنے والی ریلیوں کو خوش آ مدید کہتے ہیں –

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے