۔،۔73ویں جشن زادی کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں پرچم کشائی کا اہتمام۔نذر حسین۔،۔

نذر حسین شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں آج14 اگست2019 ۔73کوجشن آزادی پاکستان منائی گئی، تلاوت قرآن پاک سے خوبصورت صبح کی شروعات کی گئی، قائم مقام قونصل جنرل آف پاکستان شعیب منصور نے قومی ترانہ کی دھن پر پرچم کشائی کی جس پر قونصل خانہ کے گرد نواح عمارتیں پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھیں،ساجدحسین نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا یوم آزادی کے موقع پر پیغام پڑھ کر سنایا جس میں صدر پاکستان نے پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کی،بلاشبہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے،آزاد پاکستان کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں اور آباوُ اجداد نے بے پناہ قربانیاں دیں ان کی جہد مسلسل کے نتیجہ میں آج کے دن یعنی14 اگست 2019کو پاکستان دنیا کے نقشہ پر آزاد ملک کے طور پر ابھرا۔ آج یہ امر ہمارے لئے باعث اطمینان اور حوصلہ افزاء ہے کہ نئی نسل جذبہ حب الوطنی سے سرشار اور تعمیر و ترقی کی پُر خلوص خواہش رکھتی ہے،صدر پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا اس دن کے موقع پر نئے عزم سے پاکستان کو ترقی یافتہ،خوشحال اور انصاف پسند ملک بنانے کے عہد کی تجدید کریں۔ قونصل جنرل آف پاکستان نے وزیر اعظم جمہوریہ پاکستان عمران خان کا یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام سنایا۔ میں 73ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر اندرون و بیرون ملک بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں،یوم آزادی ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار ریاست بنانے کا جذبہ ہ امنگ دیتا ہے۔آج ہمارے سامنے ایک روشن مستقبل ہے۔اس خوشی کے موقع پر ہم مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر اور ریاست دہشت گردی پر افسردہ ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے معصوم اور نہتے عوام پر بھارت کے سنگین مظالم نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں،انسانیت کی تذلیل کی تمام حدوں کو پار کر لیا اور خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا۔اللہ تعالی وطن عزیز کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے میں ہمارا حامی و ناصر ہو۔ اس کے بعد ایک بہت خوبصورت اور لذیذکیک کاٹا گیا بعد اذاں ملک و قوم کی سلامتی کی دُعائیں مانگی گئیں،قونصل خانہ میں آنے والے تمام خواتین و حضرات کی ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اسی دوران قائم مقام قونصل جنرل نے قرداََ فرداََ خواتین و حضرات سے ملاقات کی جشن آزادی کی مبارک با دی،ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود کثیر تعداد میں شرکت کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ سلیم پرویز بٹ صدر پاکستان جرمن پریس کلب نے شان پاکستان کے ایڈیٹر ان چیف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج نہ صرف پاکستان میں 73ویں جشن آزادی یوم آزادی کا دن منایا جا رہا ہے بلکہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے پاکستانی جشن آزادی پاکستان منا رہے ہیں۔ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے روح رواں چیئر مین سید اقبال حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی آج قریہ قریہ، شہرشہر، گاوُں گاوُں، گلی کوچوں میں جشن آزادی پاکستان منارہے ہیں وہاں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں تجدید عہد۔یوم آزادی،جشن آزادی پاکستان کے عہد کا دن منایا جا رہا ہے،اس لئے کہ زندہ قومیں ہی اپنا قومی دن اپنی روایات کے تحت مناتی ہیں،زندہ قومیں بے حس نہیں ہوتیں،قومی دن اتحاد کی علامت ہوتا ہے،یہ دن شکر ادا کرنے کا ہوتا ہے،عطاء الرحمن اشرف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وطن سے کوسوں دور وہی خوشی محسوس کر رہے ہیں آج بھی جب ہم پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں تو ہمارا دل خوشی سے پھولا نہیں سماتا ہمارا پورا بدن جوش جذبات میں کانپ اُپھتا ہے۔ خواتین و حضرات بہت دیر تک قونصل خانہ کے لان میں قونصل جنرل اور سٹاف اور دوست و احباب کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے