۔،۔ حج کا قافلہ۔جاوید بھٹی۔،۔

جاویدبھٹی شان پاکستان جرمنی سٹٹگارٹ۔ المدینہ مسجد سٹٹگارٹ کے خطیب علامہ حافظ شوکت علی مدنی کی سرپرستی میں جرمنی سے حج کے لئے قافلہ تیار کیا گیا تھا اسی سلسلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹٹگارٹ اور فرینکفرٹ میں سیمینار منعقد کئے گئے محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،بچوں نے نعت رسولﷺ پیش کیں شہیب بٹ نے نعت پڑھی اور حج و عمرہ کے انتظامات سے حاجیوں کو آگاہ کیا۔ حافظ شوکت علی مدنی جن کی سرپرستی میں جرمنی سے حج کا قافلہ روانہ ہونا تھا انہوں نے تفصیلی طور پر تمام حاجیوں کو حج اور عمرہ کے دوران آنے والی مشکلات، ضروریات اور معلومات سے آگاہ کیا تا کہ قافلہ میں شامل حاجیوں سے کسی قسم کی غلطی سرزد نہ ہو۔سیز ٹریول ایجنسیSeestravel GmbH, Frankfurt am Mainکی طرف سے حاجی حضرات کو معلوماتی کتاب،احرام اور ایک بیگ تحفہ کے طور پر پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شہاب بٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ، شان پاکستان اور پاکستان جرمن پریس کلب کی طرف سے تمام حاجیوں کو دلی مبارک باد۔آنے والے تمام حضرات کو مصطفی لنگر بھی پیش کیا گیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے