۔،۔ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ کے زیر اہتمام عید الاضحی کا عظیم الشان اجتماع۔جاوید بھٹی۔،۔

جاوید بھٹی شان پاکستان جرمنی سٹٹگارٹ۔ ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ کے زیر اہتمام عید الاضحی بڑے جوش و خروش سے منائی گئی نہ صرف سٹٹگارٹ بلکہ قریبی اور دوردراز علاقوں سے فرزند اسلام نماز عید ادا کرنے کے لئے تشریف لائے جبکہ سٹٹگارٹ یونیورسٹی کے طالب علموں نے نماز میں بھرپور شرکت کی جس کی وجہ سے جامع مسجد المدینہ میں پہلی نماز 08:00 Uhrبجے جبکہ دوسری نماز 09:00 Uhrپڑھائی گئی مولانہ عبد الروف قادری اور مولانا شاہد محمود نے امامت کے فرائض سر انجام دیئے ٭کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کی وجہ سے عید سادگی سے منائی گئی٭جنرل سیکٹری منظور بٹ نے نئی مسجد کی خریداری کے لئے فرزند اسلام سے پر زور اپیل کی۔ عالم دین نے سنت ابراہیمی پر تفصیلی بیان فرمایا اسی دوران کشمیر اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پُر زور احتجاج کیا۔پاکستان، کشمیر، فلسطین اور تمام عالم اسلام میں بسنے والے مسلمانوں کی سلا متی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے