۔،۔ بھارت انسانیت اورانسانی حقوق کاباغی ہے:محمدناصراقبال خان۔،۔


ہندوجانوروں کوپوجتے مسلمانوں کو مارتے ہیں:رضاایڈووکیٹ،اشفاق کھرل،اشرف عاصمی،نوشادحمید
کشمیریوں کوبندوق کی نوک پریرغمال بناناناقابل برداشت ہے:وسیم قریشی،سلطان بٹ،یونس ملک،ممتازاعوان،شکیل اعوان
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران نے کہا ہے کہ بھارت انسانیت اورانسانی حقوق کاباغی ہے۔بھارت میں مسلمانوں سمیت کسی اقلیت کوانتہاپسندہندوؤں کے شر سے پناہ نہیں ملتی۔ہندوگائے،بندراورسانپ سمیت مختلف جانوروں کی پوجاجبکہ انسانوں بالخصوص مسلمانوں کاقتل عام کرتے ہیں۔عہدحاضر میں انتہاپسندہندوؤں سے بڑاکوئی دہشت گرد نہیں ہے۔اگراقوام متحدہ متعصب نہیں تو اپنے چارٹر کی پاسداری نہ کرنیوالے بھارت سمیت دوغلے ممبرز کونکال باہرکرے۔معتوب ومغلوب کشمیریوں کوبندوق کی نوک پریرغمال بنانا اورانہیں مذہبی رسومات ادانہ کرنے دینا ناقابل فہم اورناقابل برداشت ہے۔جموں وکشمیر میں مسلسل کرفیو نے کشمیریوں کوخوراک،ادویات اورپانی سمیت بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کردیا۔بھارت کے اندر سے با شعور ہندو بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھارہے ہیں، مودی سرکار کی طرف سے آرٹیکل370پرشب خون کوبھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے،اگروہاں عدلیہ آزاد ہوئی تو یقینامودی کوخفت اٹھاناپڑے گی۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضایڈووکیٹ،مرکزی چیف آرگنائزراشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،مرکزی سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،مرکزی نائب صدر ممتازاعوان، صدرپنجاب محمدیونس ملک،صدرشیخوپورہ عمران حیدر،نوشادحمید،کامران رفیق،ملک شکیل اعوان،چوہدری غلام حسین، مرزاشعیب حمید ایڈووکیٹ،چوہدری اصغر شریف ایڈوووکیٹ،رضوان احمد خان ایڈووکیٹ اورمحمدعلی سمیت مختلف مقررین نے لاہورہائیکورٹ چوک میں معتوب ومغلوب کشمیریوں کے حق میں جبکہ متعصب بھارت کی بدترین بربریت کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اورسٹیمرز اٹھائے ہوئے تھے۔بینرز اورسٹیمرز پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی جبکہ بھارتی انسانیت سوز ظلم وستم سے اظہار نفرت اور مذمت کیلئے نعرے درج تھے۔مقررین نے مزید کہا کہ دنیا بھرمیں مسلمانوں کوتختہ مشق بنایاجارہا ہے،اس ظلم وبربریت پراقوام متحدہ کی مسلسل خاموشی نے اس کے وجودکوسوالیہ نشان بنادیا ہے۔ مقتدرقوتوں کی طرف سے بھارت کی مذمت اورسکیورٹی کونسل کے ممبرز کااظہارتشویش کافی نہیں،جس طرح اسلامی ملکوں میں نقب لگاکرمسیحی ملک بنائے گئے اس طرح بھارت کاجموں وکشمیر پرغاصبانہ قبضہ ختم کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ اگردنیا نے دوہرامعیارترک نہ کیا توانسانیت کواس کی بھاری قیمت چکاناپڑے گی۔دنیا میں امن ایک خواب بن کررہ جائے گا،دنیا دوایٹمی ملکوں کے درمیان تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

لاہور۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان، محمدرضایڈووکیٹ، اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ،تنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، سلطان حسن بٹ، ممتازاعوان، محمدیونس ملک، عمران حیدر،نوشادحمیدلاہورہائیکورٹ چوک میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کررہے ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے