۔،۔ وزیر اعظم عمران خان کی کال پر پوری دنیا میں اظہار یکجہتی کشمیر منائی جائے گی۔نذر حسین۔،۔

نذر حسین شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کال پر پوری دنیا میں موجود پاکستانی سفارتخانوں،قونصل خانوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے مظالم کے خلاف اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی منائی جائے گی۔ اسی سلسلہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ نے بروز
جمعہ مورخہ 30اگست 2019بوقت 15:00 Uhrبجے اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کا اہتمام کیا ہے۔اس موقع پر پاکستانی اداکار سعید ہمایوں اور ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید بھی شرکت کریں گیں۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ تمام کمیونٹی ممبران سے شرکت کی اپیل کرتی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے