۔،۔ برطانیہ لندن میں گاندھی کے مجسمے کو کشمیر کا پرچم تھما دیا گیا۔،۔

شان پاکستان برطانیہ لندن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ لندن میں سب سے بڑا کشمیری آزادی مارچ کا اہتمام کیا گیا، مارچ کے شرکاء نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے ہاتھوں میں کشمیری پرچم پکڑاکر بھارتی ہائی کمیشن کے دروازوں پر انڈوں۔ ٹماٹروں کی بارش کر دی رپورٹ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھوئیں کے گولے بھی پھینکے گئے مشتعل مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے شیشے بھی توڑ دیئے لیکن مہاتما گاندھی نے کشمیری جھنڈا ہاتھ سے نہیں گرنے دیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے