۔،۔ قانونی جنگ لڑوں گااور ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں۔نواز شریف۔،۔

شان پاکستان کوٹ لکھپت۔ شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف اور سابقہ وزیر اعظم نواز شریف میں ملک میں پیدا ہونے والی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ممکنہ ڈیل کی خبروں پر شہباز شریف اور نواز شریف میں بھی مکالمہ ہوا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میں کبھی بھی ڈیل نہیں کروں گا، قانونی جنگ لڑوں گا، ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں، موجودہ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے جب کہ ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے بہت جلد عوام سے این آر او مانگیں گے، عوام عمران خان اور ان کی کابینہ کا احتساب کرے گی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کو جاگنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کر رہا ہے، دنیا آگے بڑھ کر اس مسئلے کو حل کروائے، اس موقع پر نواز شریف نے شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد کے لاک ڈاون میں بھرپور شرکت کی بھی ہدایت کی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے