۔،۔ بارود سے بھری گاڑی افغان انٹیلی جنس سروس کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔،۔

شان پاکستان افغانستان کابل۔ افغان حکام کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کے سیکورٹی والے سفارتی علاقہ۔پی۔ڈی۔9 میں خود کش حملہ آور نے امریکی سفارتخانہ کے قریب بارود سے بھری گاڑی
افغان انٹیلی جنس سروس، نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی(این ڈی ایس) کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔رپورٹ کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق اس حملے میں افغان سیاست دان سلیمان لئیق بھی ہلاک ہوگئے۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں غیرملکی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 12 غیر ملکی اور این ڈی ایس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے