۔،۔مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورت حال،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار۔امریکا۔،۔

شان پاکستان امریکا واشنگٹن۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن آٹاگھسMorgan Ortagus نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کشیدہ صورت حال، انسانی حقوق کی پامالی میڈیا بلیک آوُٹ،موبمئل فون اور نیٹ ورک پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقیناََ تشویش ناک ہیں انہوں نے بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا فی الفور مواصلاتی نظام کو بھی بحال کیا جائے۔مورگن آرٹاگس Morgan Ortagus نے مزید کہا کہ ٹیلی فون، موبائل اور نیٹ سروسز پر پابندی کے باعث معلومات کے تبادلوں میں مشکلات کا سامنا ہے اور وادی کا پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جو آزادی اظہار رائے کے بنیادی انسانی حق کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیونافذ ہے اور مواصلاتی نظام معطل ہے، وادی بھر میں ٹیلی فون، موبائل ونیٹ سروسزبند ہیں جس کے باعث دنیا بھر سے کشمیر کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے