۔،۔باصل سوئیٹزرلینڈ میں انجمن حسنیہ کے زیر اہتمام دس(10)روزہ مجلس شہادت امام حسینؑ۔،۔

علی جیلانی شان پاکستان باصل سوئٹزرلینڈ۔ سوئیٹزر لینڈ Switzerlandکے شہر باصل Baselمیں انجمن حسنیہ کی جانب سے 10روزہ مجلس شہادت امام حسینؑ کا آغاز ہوا،نہ صرف باصل بلکہ دوسرے شہروں سے بھی کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے بھر پور شرکت کی،ننھے بچے عمیر نے شان حسین میں قصیدہ پڑھ کر مجلس عزا کا آغاز کیا،اس کے بعد سید تصور عباس نے غم حسین علیہ اسلام،شان حسین میں قصیدے پیش کئے مجلس شہادت امام حسینؑ میں شاید ہی کوئی آنکھ بچی ہو جو نم نہ ہوئی ہو،سسکیوں کی آوازیں سنی جا سکتی تھیں، مشہور زمانہ ذاکر،ٹی وی اینکر ٭سرعام٭ کے میزبان سید اقرار الحسن کے والد مولانا محمد اسمائیل بخاری نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا اللہ خوش ہوتا ہے جب آپ اہل بیت کا ذکر کرتے ہیں،اہل بیت نے اللہ کا دین بچانے کی خاطر عظیم قربانی پیش کی جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔حضرت امام حسین محبت کے پیامبر ہیں تمام اہل سنت حضرات کو بھی چاہیئے کہ مولا حسین ؑ کی مجلس میں شرکت کیا کریں،اللہ سے محبت کرنے کا طریقہ کیا ہے اگر تم اللہ سے محبت کرنا چاہتے ہو تو تم محمد الرسول للہﷺ کی اتباع کرو جب تم رسول اللہ سے محبت کرلو گے تو خدا تم سے محبت کرے گا مولانا محمد اسمائیل بخاری نے اعظم چشتی کے خوبصورت اشعار بھی پڑھے،مجلس کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع لنگر حسینی سے کی گئی۔ منتظمین مجلس،آصف شاہ، تمثیل شاہ، حسن شاہ،عابد حسین، اورنمینے مہمانوں کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے