۔،۔ سرزمین کربلا پر امریکی اتحادیوں نے کربلا برپا کر دی۔،۔

شان پاکستان عراق صلاح الدین۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اتحاد نے عراق کے صوبہ صلاح الدین میں واقع جزے قانوس پر قائم داعشIslamischer Staat، اسلامی ریاست کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی رپورٹ کے مطابق 80 ہزار پاونڈ (36 ہزار کلو) بارود استعمال کیا گیا۔داعش کے خلاف کئے جانے والے اس آپریشن میں امریکی ایئر فورس کے ایف 15 اسٹرائیک ایگل اور ایف 35 لائٹننگ طیاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن میں داعش کے کئی ٹھکانے تباہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق قانوس جزیرہ بظاہر داعش شدت پسندوں کا مضبوط اور محفوظ گڑھ بن چکا تھا۔ جزیرے پر بڑی تعداد میں سبزہ اور درخت ہونے کی بنا پر جنگجو وہاں چھپے ہوئے تھے۔ اس موقع پر اسپیشل آپریشنز جوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ میجر جرنل ایرک ٹی ہِل نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے داعش کے خلاف نئی معلومات ملی تھیں جس کے بعد مختلف مقامات پر ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

فضاء سے لی گئی تصویر

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے